امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر جوبائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ووٹنگ کے عمل میں فراڈ کے حوالے سے اپنے نظریے سے دستبردار  نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ذہن تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ ماہ میں بھی ان کی سوچ اس حوالے سے تبدیل نہیں ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت سے شواہد موجود ہیں اور ہم انہیں جج حضرات کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons