دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 89 لاکھ 83 ہزار 604 ہوگئی-
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 89 لاکھ 83 ہزار 604 ہو گئی ہے جبکہ اس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار575 تک جا پہنچی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار 563 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 262,696 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12,588,661 ہو چکی ہے۔