سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ دورے کے موقع پر اسرائیلی قیادت اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کی خبریں زیر گردش ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔