اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مہنگائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی رسد کا دباؤ عارضی ہو گا۔ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جب کہ مہنگائی اور معاشی نمو کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن ہیں۔