وزیراعظم نے سال 2020 سے 2025 کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے سال 2020 سے 2025 کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے 2020 سے 2025 کے لیے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے۔

دستاویزی پالیسی میں 2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب 80 کروڑ ڈالر تک لے جانے، بجلی اورگیس کے ٹیرف کوکم کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومین ریسورس ڈوپلمنٹ پرتوجہ مرکوز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی 9 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ، آر ایل این جی گیس 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو، قدرتی گیس 786 روپے ایم ایم بی ٹی یو اور 2025 تک مین میڈ فائبر 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک استعمال کرنے اور مارک اپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons