بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے سیل تشکیل دیدیا ہے، وزیر خارجہ

بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے سیل تشکیل دیدیا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، جسکے ثبوت ڈوزیئر کی صورت میں گزشتہ دنوں پیش کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈوزیئرز میں میں ظاہر کئے گئے خدشات او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت دیگر تمام عالمی فورمز پر اٹھائے جائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے اور پاکستان سی پیک کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہ چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کی جائے گی اور سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے، اس مقصد کے لئے بھارت نے ایک سیل بھی بنایا ہے جس کے لئے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے‘۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے، سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لئے اُس نے بھی سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام جاری کیا‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ مل کر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور اس کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’سی پیک کےخلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہوگی کیونکہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا اور اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے گا‘۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی بات کے اختتام پر کہا کہ ’بھارت کو اپنے رویے اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے سی پیک ہی نہیں بلکہ ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

یہ خبر پڑھیئے

بحرینی وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرینی وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرین کا ایک وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کی قیادت …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons