سمندری حدود کی حفاظت کیلئے نئے قانون کی منظوری دیدی گئی

سمندری حدود کی حفاظت کیلئے نئے قانون کی منظوری دیدی گئی

وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں ملکی سلامتی اور سالمیت سے متعلق میری ٹائم زونز ایکٹ 2020ء کی منظوری دیدی ہے۔

نئے قانون کے تحت غیر ملکی جنگی اور ایٹمی بحری جہازوں کے پاکستان کی سمندری حدود میں داخلے کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی آبدوزوں اور دیگر بحری ذرائع آمدو رفت کا داخلہ بھی وفاقی حکومت کی پیشگی اجازت سے مشروط ہوگا۔

میری ٹائم زونز ایکٹ کے تحت پاکستان کی سمندری حدود میں دفاع سے متعلق معلومات اکھٹی کرنے اور اسلحے کے استعمال پر بھی کارروائی کی جائی گی۔

دستاویز کے مطابق پاکستانی حدود میں کرنسی، افراد کی لوڈنگ، ان لوڈنگ، ریسرچ اور سروے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔ میری ٹائم زونز ایکٹ 2020ء کی خلاف ورزی کے مرتکب بحری جہاز قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس پر 5 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ملکی خود مختاری کا اطلاق سمندر، سمندری فرش، ذیلی مٹی پر موجودہ وائی حدود پر ہوگا۔ وفاقی حکومت تاریخی پانیوں سے متعلق حدود کا تعین کرے گی جبکہ بیس لائن کے زمینی اطراف موجود تمام پانیوں کو پاکستان کا داخلی پانی قرار دیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کر لیا

عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کر لیا

رواں سال کا چوتھا سالانہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons