پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق

پاکستان میں کرونا کا خوف ہر گزرتے دن خطرہ بڑھ رہا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 42 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی دوسری لہر ملک بھر میں خطرناک صورت اختیار کرنے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے 24 گھنٹے میں 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 843 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.64 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 508 تک جا پہنچی جبکہ کرونا وائرس کے ایک ہزار 613 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

این سی او سی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 389 مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کرونا کی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 028، پنجاب ایک لاکھ 13 ہزار 457، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار 911 کیسز سامنے آئے۔

یہ خبر پڑھیئے

بحرینی وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرینی وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرین کا ایک وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کی قیادت …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons