وفاقی حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور مجرموں کو سزا دینے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ حکومتی قانونی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فوری قانون سازی کے تحت ایسے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین نوعیت کےمعاملے پر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، اسلئے معاملے کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کو سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کے لئے قانون کی منظوری دی تھی، مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق کے علاقے ’السینیہ‘ میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons