جزائر کے حوالے سے حکومت سندھ کے اعتراضات دور کریں گے، اسد عمر

جزائر کے حوالے سے حکومت سندھ کے اعتراضات دور کریں گے، اسد عمر

جزائر کے حوالے سے حکومت سندھ کے جو بھی اعتراضات آئیں گے ہم انہیں مل بیٹھ کر دور کریں گے، یہ جزیرہ سندھ کی معاشی صورتحال کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مشترکہ طور پر دو منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان منصوبوں میں ایم اے جناح روڈ نمائش پر گریڈ ورکس آف بی آر ٹی کامن کوریڈور انڈر گراونڈ فیسلیٹیز کا افتتاح اور بی آر ٹی کامن کوریڈور ایم اے جناح روڈ کے ساتھ تاج میڈیکل کمپلکس سے میونسپل پارک تک کے سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ ستمبر 2021 سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی منصوبوں کا خود جائزہ لینا چاہتے ہیں، کراچی میں وفاق کے ذمہ پانچ پروجیکٹس ہیں جس کے اندر کے فور، دو ریلویز کے پروجیکٹ، کراچی سرکلر ریلوئے اور فریٹ کوریڈور ہے جو کراچی پورٹ سے پیپری تک جائے گا، گرین لائن ہے شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چاروں منصوبوں پر پیش رفت ہورہی ہے اور تیزی سے منصوبہ بندی پر کام ہورہا ہے اور گرین لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق کے علاقے ’السینیہ‘ میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons