کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 کرونا وائرس کے باعث کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی کے ضلع کورنگی، وسطی، غربی اور جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی کی 3 یوسیز کے 7 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج شام 7 بجے سے شروع ہوگا، متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔

دوسری جانب ضلع وسطی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، ڈی ایچ او کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ضلع وسطی میں دو ہفتے کے لئے لگایا گیا ہے، لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

“ملٹی ٹاسکنگ” چین کی ترقی کا راز ہے۔سی آر آئی اردو کا تبصرہ

چین اس وقت ترقی اور کامیابی کے ساتھ تحقیقات کی اس منزل پر کھڑا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons