محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنا دی، کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 نومبر کو ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت دیگرعلاقوں میں کہیں موسم خشک تو کہیں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، کالام ، اسکردو اور استور سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔