وزیراعظم نے توانائی کے شعبے کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے پر مکمل توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ وزیراعظم کو توانائی کے شعبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان ظاہر کیا۔ وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکرٹری توانائی نے بجلی کے تقسیم کے نظام میں بہتری کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو گردشی قرضے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ عمر ایوب نے قابل تجدید توانائی کی پالیسی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

کرونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، ڈاکٹرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران احتیاط لازمی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعے اس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر سمارٹ لاک ڈائون پالیسی اور صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرنے سے کرونا کا اثر کم ہو گا، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل رائج ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، ہم سب احتیاط کے ذریعے ہی اس وباء سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons