علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا: علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا: علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

گذشتہ جمعرات کی شب انتقال کرنے والے علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے، انہیں طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید اسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی گئی، ان کی نماز جنازہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور عقیدت مندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سربراہ ٹی ایل پی خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی نے پڑھائی۔

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے شہریوں کو نقل و حمل میں دشواری سے بچانے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع کے موقع پر کیا گیا۔ علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons