جی ٹوئنٹی ممالک کا سربراہی اجلاس آج سے ریاض میں شروع

جی ٹوئنٹی ممالک کا سربراہی اجلاس آج سے ریاض میں شروع

سعودی عرب کی قیادت میں جی ٹوئنٹی ممالک کا سربراہی اجلاس آج سے ریاض میں ہو رہا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز جی 20 کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کرونا کی وبا کے باعث یہ کانفرنس اتہائی اہم ہے جس میں عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے مسائل پر بحث ہو گی۔

جی ٹوئنٹی اجلاس میں عالمی تنظیموں اور اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ، عالمی بینک اور عالمی تجارت تنظیم کے علاوہ دیگر اداروں کے حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں عرب مالیاتی فنڈ، اسلامی ترقیاتی بینک، افریقی یونین اور جی سی سی حکام بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پوری دنیا کی نظریں جی ٹوئنٹی ریاض کانفرنس پر جمی ہوئی ہیں۔

سعودی اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا ویکسیں معاشی پالیسیوں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں توجہ طلب حد تک مثبت نتائج حاصل کرلیے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اس سے ہنگامی سربراہ کانفرنس کے دوران چینی صدر کے اس بیانیے کی توثیق ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور تمام ممالک کا مستقبل ایک ہے۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وائرس سرحدوں کو نہیں پہنچانتا۔ یہ نسلوں کے درمیان فرق نہیں کرتا۔ اسے مشترکہ جدو جہد کے ذریعے ہی شکست دے سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بحرینی وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرینی وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا

بحرین کا ایک وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کی قیادت …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons