دنیا بھر میں کورونا کیسز پونے 6 کروڑ سے متجاوز، بھارت میں تعداد 90 لاکھ سے زائد

دنیا بھر میں کورونا کیسز پونے 6 کروڑ سے متجاوز، بھارت میں تعداد 90 لاکھ سے زائد

عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 75 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 13 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر اب یورپ سمیت کئی خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، جہاں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 11 ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ اس فہرست میں بھارت 90 لاکھ 50 ہزار کورون وائرس ا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک بن  چکا ہے جہاں بیس تاریخ کو کووڈ-۱۹ کے کیسوں کی تعداد 9 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وقت ، بھارت میں وبا سے سنگین  طور پر متاثر ہونے والے کچھ علاقوں میں مزید سخت انسدادی اقدامات اٹھائے جا رہےہیں۔

بھارتی وزارت صحت  کی جانب سے  20 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت  میں  45،882  نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اور ملک میں  مجموعی اموات 130،000 سے تجاوز کر چکی ہیں۔ وبا کی روک تھام  کے لئے ، نئی دہلی انتظامیہ  نے 17 تاریخ کو اعلان کیا کہ اجتماعی تقریبات میں لوگوں کی تعداد دو سوسے کم کرکے صرف پچاس افراد تک محدود  کر دی جائے گی ،  ماسک نہ پہننے والے افراد کو دو ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا ۔کچھ علاقوں میں کرفیو اقدامات کا اعلان  بھی کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پیک کے باہمی روابط کے منصوبے باہم منسلک خطے کے مستقبل کے ضامن ہیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے امورِ خارجہ

سی پیک کے باہمی روابط کے منصوبے باہم منسلک خطے کے مستقبل کے ضامن ہیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے امورِ خارجہ

پارلیمانی سیکریٹری برائے امورِ خارجہ عندلیب عباس نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت باہمی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons