بھارت سی پیک اور علاقائی امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے: معید یوسف

بھارت سی پیک اور علاقائی امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے: معید یوسف

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی طاقتوں، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے رجوع کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا تاکہ وہ بھارت کے مذموم عزائم کے بارے میں انھیں آگاہ کر سکے۔

ایک انٹرویو میں، معید یوسف نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کے بھارتی ایجنڈے کے بارے میں پاکستان کے پاس قابل اعتماد اطلاعات ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا اور پورے خطے میں امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

افغانستان کے بارے میں معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کی سلامتی ، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن ، سلامتی ، رابطے اور خطے کی خوشحالی کے لئے پاکستان کی کوششیں بلا روک ٹوک جاری رہیں گی۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں معید یوسف نے کہا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات دن بدن بڑھتے اور مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons