برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ کے لئے کھلے ہیں، برطانوی وزیر امیگریشن

برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ کے لئے کھلے ہیں، برطانوی وزیر امیگریشن

برطانیہ کے وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ کے لئے کھلے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ برطانوی یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں۔

انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ڈے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 5 ہزار طلبہ کو برطانیہ کا ویزا دیا گیا اور ماضی کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ کامیابی سے برطانیہ کا ویزا لینے والے پاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اگلے سال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کے نام سے اسکیم شروع کرے گا، اسکیم کے تحت طلبہ کا گریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری کے لئے برطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

ایران کو بہترین سفارت کاری کے ذریعے اپنا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھنا چاہیئے، شفقت منیر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons