عالمی وباء کرونا وائرس سے دنیا میں 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وباء کرونا وائرس سے دنیا میں 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وباء کرونا وائرس سے دنیا میں 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 13 لاکھ 65 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

کرونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 3 کروڑ 97 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ایک کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

بھارت کرونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔ برازیل میں کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں 20 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر اور47 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار 850 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 15 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار 291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 14 لاکھ 53 ہزار کرونا کیسز اور 53 ہزار 775 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کرونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کرونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹر ہوا تھا۔ 21 مئی کو کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی۔ 27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کرونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کرونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ 17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے 5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

شمالی عراق کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق کے علاقے ’السینیہ‘ میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons