چین ہمیشہ خطے میں تعاون کا سرگرم حامی رہا ہے، چینی کونسل برائے بین الاقوامی تجارت
چینی کونسل برائے بین الاقوامی تجارت کے سربراہ کاؤ یُون نے کہا ہے کہ ایشیاء -بحر الکاہل کی سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے چین ہمیشہ خطے میں تعاون کا سرگرم حامی اور اس پر عمل کرنے والا ملک رہا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ اپیک چائنہ سی ای او فورم برائے 2020ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کثیرالجہت معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت کی حیثیت سے ایشیا -بحرالکاہل کے کاروباری حلقوں کو کثیرالجہتی تجارتی نظام پر قائم رہنا اور علاقائی معاشی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیئے۔