پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار160 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 23 ہزار 824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 28 ہزار 484 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے۔ خیبرپختونخوا 42 ہزار370، اسلام آباد24 ہزار218، بلوچستان 16 ہزار407، آزاد کشمیر 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار475 اور سندھ میں 2 ہزار747 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کر لیا

عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کر لیا

رواں سال کا چوتھا سالانہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons