قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام “سی پیک کے تحت سرمایہ کاری ، تجارت اور عوامی تبادلوں میں پارلیمنٹ کا کردار” کے عنوان سے منعقدہ ڈائلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے سی پیک کو علاقائی خوشحالی کا ایک بہترین موقع قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے پہلے ہی سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ کی جیوسٹریٹجک پوزیشن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پارلیمنٹ سی پیک کے فوائد کو صوبے میں منتقل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرے گی۔