ایلیمنیٹر 2: ملتان کا قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 5 کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو مات دی تھی، جبکہ کراچی کنگز نے کل ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لاہور قلندرز فتح جبکہ ملتان سلطانز شکست کے ساتھ ایلیمنیٹر 2 میں پہنچے جس کی فاتح ٹیم فائنل میں کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی۔

ٹاس کے بعدکی گفتگو میں لاہور قلندر ز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ وہ 170 رنز بناکر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اس پر ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کو کم اسکور پر آؤٹ کرکے میچ جیتیں۔

لاہور قلندرز نے گزشتہ روز فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، تمیم اقبال، کپتان سہیل اختر، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویسے، محمد فیضان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین میدان میں اتریں گے۔

دوسری طرف ملتان سلطانز کی طرف سے ذیشان اشرف، ایڈم لیاتھ، کپتان شان مسعود، ریلی روسو، روی بھوپارا، خوشدل شاہ، شاہدآفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور جنید خان کھیل رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

 وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons