پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹس سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹس سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں پشاور زلمی نے لاہور کو جیت کیلئے 171 رنزکا ہدف دیا۔ جوابی اننگز میں لاہور قلندزر نے ہدف 19 ویں اوو میں 5 وکٹس کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

اوپننگ فخر زمان اور تمیم اقبال نے کی۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جس میں فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تمیم اقبال نے 18 اور سہیل اختر نے 7 رنز، بین ڈنک نے 20 رنز، سمیت پاٹل نے بھی 20 رنز بنائے۔

حفیظ نے دھواں دھار اننگ کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 74 رنز بنائے جن میں 9 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ ڈی ویزے بھی ناقابل شکست رہے جنہوں نے دو چھکے لگائے اور 16 رنز اسکور کیے۔

ثاقب محمود نے تین جب کہ راحت علی اور عمران محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں حیدر علی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ رنز شعیب ملک نے 39 اسکور کیے، امام الحق 24، صہیب مقصود 16، ویلجوائن 37 اور ڈوپلیسز 31 رنز بناسکے۔

لاہور قلندر کی جانب سے دلبر حسین نے تین وکٹ حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان میں ایک روز میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں ایک روز میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں یومیہ کرونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ایک دن میں 11 لاکھ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons