پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز کا کراچی کو 142 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 142 رنز کا ہدف

پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 142 رنز کا ہدف دیا ہے، ملتان سلطان نے 7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل فائیو کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 142 رنز کا ہدف دیا ہے، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 141 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کے روی بوپارہ 40، ذیشان اشرف 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2 ،2، جبکہ عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے کرونا کی وجہ سے ملتوی شدہ میچز کا آغاز آج سے کراچی میں ہوا، پلے آف کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons