گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی دوری کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئیں

گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی دوری کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئیں

معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی دوری کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئیں۔

فیس بک پر صنم ماروی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ’میں بچوں سے دوری کے باعث گزشتہ کئی روز سے بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کررہی ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی جدائی اور دوری کے میرے دماغ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے مجھے اسپتال جانا پڑا‘۔

صنم ماروی نے اپنی مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی جبکہ دوسری میں اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئیں تھیں۔

ان کا مکمل پیغام کچھ یوں ہے، “گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ابھی اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگایا گیا ہے. اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے”۔

صنم ماروی نے مزید لکھا کہ “سچ یہ ہے کہ مسلسل انزائٹی اور ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لی رہی ہوں. آج انزائٹی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجھ سے مجھے اسپتال لیجایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بلکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پر ہوں اور بلکل صحتمند ہوں۔”

یہ خبر پڑھیئے

رواں برس کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

رواں برس کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ کراچی یونیورسٹی اورانسٹی ٹیوٹ آف …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons