مشہور شاعر احمد راہی کا آج 97واں یوم پیدائش

مشہور شاعر احمد راہی کا آج 97واں یوم پیدائش

انمول گیتوں کے خالق احمد راہی کا آج 97واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

خوب صورت احساسات، جذبات اور تنہائی کے عکاس، معروف فلمی گیت نگار اور مصنف احمد راہی نے تقسیم ہند کے بعد داتا کی نگری کو اپنا مسکن بنایا۔

احمد راہی 12 نومبر 1923ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ احمد راہی کا تعلق امرتسر کے ایک کشمیری خاندان سے تھا جو آزادی کے بعد ہجرت کر کے لاہور آ گیا تھا۔ احمد راہی نے کئی دہائیوں پر مشتمل فنی کیرئیر میں متعدد سپرہٹ نغمے تحریر کیے۔ فلم ہیر رانجھا میں احمد راہی کے لکھے گیتوں، ونجھلی والڑیا توں ایہہ گل بھلیں نا اور سن ونجھلی دی مٹھڑی تان وے نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔

احمد راہی نے پنجاب کے ساتھ اردو فلموں کے لئے بھی گانے تحریر کیے۔ فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں گایا گیت ’’تم تو کہتے تھے بہار آئے گی لوٹ آوں گا‘‘ بہت مشہور ہوا۔

انہوں نے ہير رانجھا سمیت کئی مقبول زمانہ فلموں کے لئے شہرہ آفاق گيت لکھے۔

احمد راہی کا شعری مجموعہ ’’ترنجن پنجابی‘‘ ادب کا شاہکار سمجھا جاتا ہے۔ احمد راہی کو تمغہ حسن کارکردگی، نگار ايوارڈ اور بولان ايوارڈ سے نوازا گيا۔ دلوں کو چھو جانے والے نغمات کا خالق احمد راہی خود تو 2 ستمبر 2002ء کو چل بسا ليکن ان کے لکھے گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

رواں برس کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

رواں برس کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ کراچی یونیورسٹی اورانسٹی ٹیوٹ آف …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons