اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو رہا کرے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق انہوں  نے فلسطینیوں کی گرفتاری کو جنیوا کے چوتھے کنونشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا  کہ اسرائیل کو اس معاہدے کی پابندی کرنا ہوگی۔ اقوام متحدہ کے رپورٹر نے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے۔

غرب اردن کے شہر جنین کے 49 سالہ فلسطینی قیدی الاخرس ایسے قیدی ہیں جنھیں اسرائیلی حکومت نے بغیر کسی جرم کے جولائی سے جیل میں قید کر رکھا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

مطالبات نہ مانے گئے تو دلی کی اہم شاہراہیں بند کردینگے، بھارتی کسان

مطالبات نہ مانے گئے تو دلی کی اہم شاہراہیں بند کردینگے، بھارتی کسان

بھارت میں نئے زرعی قوانین کیخلاف پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اترپردیش کے کسانوں کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons