کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یومِ سیاہ منایا جارہا ہے

پاکستان اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیر کے عوام آج وادی پر بھارتی فورسز کے قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے برصغیر کی تقسیم سے متعلق منصوبے اور کشمیریوں کی خواہش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر جابرانہ قبضہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے عالمی برادری پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زور دیا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر مجبور کیا جائے۔

یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جائزجدو جہد کے لیے ان کا جذبہ اورحوصلہ پست کرنے کے لیے بھارت کی ریاستی دہشتگردی، بے گناہ کشمیری عوام کے ماورائے عدالت قتل، اظہار رائے پر بے مثال پابندیاں، جعلی مقابلے، محاصرہ اور سرچ آپریشنز، دوران حراست تشدد و ہلاکتیں، جبری گمشدگیاں، پیلٹ گنز کے استعمال، کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دینے کے لیے ان کے گھروں کو تباہ و نذر آتش کرنا اور کشمیریوں کو محکوم رکھنے کے دیگر حربوں کے استعمال کا مشاہدہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی یکطرفہ کاروائیوں، فوجی محاصروں اور مواصلاتی روابط کی بندش کے ساتھ وادی میں کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات نے مودی حکومت کے آر ایس ایس متاثرہ ہندوتوا نظریہ کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام رکن ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی زمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کے لیے ریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر مجبور کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لے جایا جا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائَے اعظم کا انیسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons