پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد11 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید6 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار745ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے773 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ29 ہزار375 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں 3 لاکھ 11 ہزار 440 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 336 اور سندھ میں 2 ہزار 599 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 270، اسلام آباد میں 213، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 181 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 82، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار114، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار119، بلوچستان میں 15 ہزار 839، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کر لیا

عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کر لیا

رواں سال کا چوتھا سالانہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons