باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم نے گلاسگو میں سخت ٹریننگ شروع کردی

باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم نے گلاسگو میں سخت ٹریننگ شروع کردی

پاکستانی پروفیشنل باکسر اور سابق عالمی نمبر1 محمد وسیم نے گلاسگو میں اپنے کوچ ڈینی وان کے ساتھ مل کر اپنی اگلی فائٹ کے کئے سخت ٹریننگ شروع کردی ہے۔ ان کی یہ فائٹ دسمبر میں ہوگی۔

گلاسگو میں ’دی نیوز‘ سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے محمد وسیم نے بتایا کہ ان کا قرنطینہ کا وقت اس ہفتے کے آخر میں ختم ہوجائے گا، لہذا وہ سخت مشقیں کر رہے ہیں۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے بتایا کہ اس وقت گلاسگو میں ان کے جم میں کوئی اور باکسر موجود نہیں ہے لہذا وہ تنہا ٹریننگ کر رہے ہیں۔

’دی فالکن‘ محمد وسیم اس وقت انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف) کی عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ جبکہ سرفہرست دو پوزیشنیں خالی ہیں لہذا یہ ممکن ہے وہ ان میں کس پوزیشن پر براجمان ہو سکیں۔

محمد وسیم جو کہ دو بار عللمی باکسنگ چیمپیئین شپ (ڈبلیو بی سی) میں ورلڈ فلائی ویٹ سلور چیمپیئن ہیں، کہتے ہیں کہ “میں دن میں دو بار ٹریننگ کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی تال پر واپس آرہا ہوں۔”

یاد رہے کہ وسیم نے اب تک صرف 11 فائٹس کی ہیں جن صرف 1 ہارے اور باقی سات ناک آؤٹ کے ساتھ دس مقابلوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ یہ ایک ناقابل یقین ریکارڈ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لے جایا جا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائَے اعظم کا انیسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons