فیصل آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ، معروف قوال شیر میانداد زخمی

فیصل آباد : ڈاکوؤں کی فائرنگ، معروف قوال شیر میانداد زخمی

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف قوال شیر میانداد بیٹے سمیت زخمی ہوگئے، واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معروف قوال شیر میاں داد گزشتہ رات گٹ والا کے علاقے میں ایک دربار پر قوالی کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس پاک پتن جانے کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

گٹ والا کے قریب ہی ایک جگہ شیر میاں داد رفع حاجت کے لئے گاڑی سے اترے تو 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر قوالی میں اکٹھی ہونے والی رقم لوٹنے کی کوشش کی اور اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے شیر میاں داد کو سینے میں اور ان کے بیٹے کو ہاتھ پر گولی لگی۔

پولیس کے مطابق ورادت کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے جب کہ شدید زخمی شیر میاں داد اور ان کے بیٹے کو گاڑی کے ڈرائیور نے سول اسپتال منتقل کیا جہاں شیر میاں داد کے جسم سے گولی نکالنے کے لئے ان کا آپریشن کیا گیا۔

ڈاکڑز کے مطابق قوال شیر میاں داد کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons