اسکردو کا بیس بال میدان دنیا کا بلند میدان مقام قرار دیدیا گیا

اسکردو کا بیس بال میدان، دنیا کا بلند ترین میدان قرار

ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اسکردو کے بیس بال میدان کو دنیا کا بلند میدان قرار دیا ہے۔

کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ اسکردو بیس بال میچ کی میزبانی کے بعد امریکا کے بلند ترین بیس بال میدان ڈینور کلراڈو کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ یاد رہے کہ اسکردو کا بیس بال میدان 7 ہزار 310 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جب کہ ڈینور کلراڈو کا بیس بال میدان 5 ہزار 130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اسکردو میں بیس بال اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ 29 اور 30 اکتوبر کو اسکردو میں انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا، اور 31 اکتوبر کو پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

تین نومبر کو گلگت میں بھی پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان نمائشی بیس بال میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیس بال کے بلند ترین مقام کا اعزاز پاکستان کو ملنا فخر کی بات ہے، اس سے بیس بال کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا جو کہ اس حکومت کا ویژن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بھی اس حوالے سے بیس بال کی سرپرستی کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons