وبائی امراض کے باعث بیڈمنٹن ورلڈ جونیئر چیمپین شپ منسوخ

وبائی امراض کے باعث بیڈمنٹن ورلڈ جونیئر چیمپین شپ منسوخ

نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2020 ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

مئی میں طے شدہ پروگرام کو جنوری 2021 میں منتقل کرنے سے پہلے رواں ماہ اکتوبر کا شیڈول دیا گیا تھا۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری جنرل تھامس لنڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفری داخلے کی پابندیوں اور دیگر پیچیدگیوں نے ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ رواں ماہ ناممکن بنا دیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیوں اور غیر یقینی صورتحال کے وجہ سے بی ڈبلیو ایف بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی ڈبلیو ایف نے کہا کہ آئندہ سال کے میزبان پہلے سے موجود ہیں مزید التواء کا انتخاب کوئی آپشن نہیں تھا۔ نیوزی لینڈ کے بیڈ منٹن چیف ایگزیکٹو جو ہچکاک نے کہا کہ چیمپین شپ کی منسوخی مایوس کن ہے، لیکن اس پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں یہ ہی درست فیصلہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لے جایا جا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائَے اعظم کا انیسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons