زمبابوے کیخلاف سیریز: قومی کھلاڑیوں کے کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹس آگئیں

زمبابوے کیخلاف سیریز: قومی کھلاڑیوں کے کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹس آگئیں

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ-19 کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ گزشتہ روز لئے گئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں میں ایک ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے آج بروز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons