پشاور میں پِنک ربن سائیکل ریس کا انعقاد

پشاور میں پِنک ربن سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور کے اشتراک سے حیات آباد میں پنک ربن سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔

اس ریس میں خیبر پختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن (کے پی سی اے) کی جانب سے متعدد خواتین اور مرد سائیکل سواروں نے حصہ لیا ہے، جو کہ شوکت خانم اسپتال حیات آباد پشاور سے شروع ہوئی اور حیات آباد کے مختلف حصوں سے گزر کر دوبارہ اسپتال میں ختم ہوئی۔

ریس کے منتظم و صدر پی سی ایف سید اظہر علی شاہ کے مطابق ایک شاندار تقریب کے دوران شرکاء میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر یبر پختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن (کے پی سی اے) نائب صدر سہیل رؤف نے شوکت خانم اسپتال کو 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ جو کہ ہسپتال کے نمائندے نے وصول کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons