فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹیزر جاری

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹیزر جاری

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا-

اس فلم میں ماہرہ اور فہد کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہی ہے جب کہ فہد مصطفیٰ فلم میں پولیس آفیسر کے ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گے۔

قائداعظم زندہ باد‘‘ کی ہدایت کاری نبیل قریشی دے رہے ہیں جب کہ فضا علی مرزا اسے پروڈیوس کررہی ہیں۔ یہ دونوں اس سے قبل ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ اور ’’ایکٹر ان لا‘‘جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ایکشن سے بھرپور ہے اور اس میں کامیڈی بھی شامل ہے۔ فہد مصطفیٰ کا فلم کے بارے میں  کہنا ہے کہ فلم میں شامل ایکشن سینز اس سے پہلے کبھی کسی پاکستانی فلم میں نہیں فلمائے گئے اور ان تمام سینز کو انہوں نے خود پرفارم کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ اب فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جاسکتی ہے لیکن حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons