ترکش سیریز ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے پروڈیوسر کی جانب سے ایک اہم اعلان

ترکش سیریز ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے پروڈیوسر کی جانب سے ایک اہم اعلان

مقبول ترکش سیریز  ارطغرل غازی کی پسندیدگی کے بعد اس کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ کی جانب سے ایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معروف ترکش پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایک اور تاریخی سیریز  پر کام کر رہے ہیں جس کی عکس بندی تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور یہ جنوری 2021 میں ترکی میں نشر کی جائے گی۔

مہمت بوزداگ کی تاریخ پر مبنی نئی سیریز خوارزمین سلطنت کے حکمران جلال الدین خوارزم شاہ کی زندگی پر مبنی ہوگی جنہوں نے منگول حملے کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے اپنی نئی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ارطغرل غازی کے ایک نمایاں اثر پیدا کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام 2 سال قبل ازبکستان حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ ترکش سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی ہے۔

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons