شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی آج 72 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی آج 72 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

اپنی آواز اور سروں کا جادو جگانے والے نصرت فتح علی خان کی آج 72 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

نصرت فتح علی نے فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو آنکھ کھولی۔ 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اورصوفی گیت بھی گائے۔ موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی۔

نصرت فتح علی خان کی بالی ووڈ میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، ان کا گایا ہوا مقبول ترین گیت ’’دولہے کا سہرا ‘‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے۔ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں پاکستان سمیت بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہیں ۔ سروں کا جادوجگانے والے استاد نصرت فتح علی خان 16 ستمبر 1997 میں محض 48 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لے جایا جا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائَے اعظم کا انیسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons