خیبر پختونخوا حکومت کا راج کپور کی حویلی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے راج کپور کی حویلی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سیکشن فور نافذ کر کے اس 4 منزلہ حویلی کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ لیجنڈ راج کپور کا آبائی گھر خرید کر اس کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس سے قبل ممتاز اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھر کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لے جایا جا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائَے اعظم کا انیسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons