چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم سے ترقی کا سفر

یکم اکتوبر 2014ء کو عوامی جمہوریہ چین نے اپنی 65 ویں سالگرہ منائی تھی۔

اس سال قومی دن کے استقبالیہ میں شی جن پھنگ نے ایک اہم خطاب کیا تھا۔ ایسا نئی صدی میں پہلی مرتبہ تھا جب چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاست کے اعلی ترین رہنماء نے قومی دن کے استقبالیہ میں خطاب کیا۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد حاصل شدہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شی جن پھنگ نے واضح کیا تھا کہ ہم چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کے مقصد کے انتہائی قریب ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مستقبل میں چین کی ترقی کا دار و مدار چینی عوام کی مشترکہ کوششوں پر ہے۔ اسی باعث “عوام کو اولیت دینا” طرز حکمرانی کا واضح تصور ہے۔

اس وقت شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چینی خصوصیات کی حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے۔ ترقی چین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، چین کو پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا ہوگا۔

عوامی جمہوریہ چین کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ، چینی عوام نے مختلف مشکلات سے نمٹتے ہوئے سخت جدوجہد کی ہے۔ چین کی ترقی سے یہ احساس بھی مزید گہرا ہو چکا ہے کہ دنیا اور چین کی ترقی لازم و ملزوم ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons