لیجنڈ اداکار لطیف منا انتقال کرگئے

لیجنڈ اداکار لطیف منا انتقال کرگئے

ملک کے نامور لیجنڈ اداکار لطیف منا کراچی میں انتقال کرگئے، وہ کراچی کے ویلفیئر اسپتال میں زیر علاج تھے، لطیف منا کے انتقال پر سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

لطیف منا 7 نومبر 1945ء میں کراچی میں پیدا ہوئے ان کے والد صاحب عبدالعزید اخوند مختیارکار تھے، لطیف منا نے 1977ء سے اسٹیج اور پاکستان ٹیلیویژن سے فنی دنیا میں قدم رکھا۔ پی ٹی وی پر ان کا پہلا ڈرامہ ’پیوند‘ تھا جس کے بعد ان کے مشہور ڈراموں میں ’دنیا دیوانی‘، ’مچھچٹو مگھر داماد‘ سمیت ایک ہزار سے زائد مشہور ڈرامے شامل ہیں۔

لطیف منا نے سوگوارن میں اہلیہ دو بیٹے اور ایک بِیٹی کو چھوڑا ہے، لطیف منا زندگی کے آخری لمحے تک فنی دنیا سے وابستہ رہے۔ لطیف منا کے انتقال پر سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین حمید بھٹو نے کہا کہ لطیف منا نے ہمیشہ خاموشی سے فن کی خدمت کی۔

لطیف منا کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے انکے گھر کے قریب جامع مسجد عیدگاہ شاہ ولی اللہ روڈ کھڈا مارکیٹ لیاری میں ادا کر دی گی جبکہ ان کی تدفین میران شاہ پیر قبرستان میں کی گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لے جایا جا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائَے اعظم کا انیسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons