چین کا قومی دن: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا خصوصی پیغام

یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے خصوصی پیغام میں چین کے لئے نیک تمناؤں کا ظہار کیا ہے۔

انہوں نے دوستی ایف ایم 98 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میں چین کو، جو ہمارا ہمسایہ بھی ہے اور ہمارا چھا دوست ہے، 71ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ چین ایک ایسا ملک ہے جس نے اس پورے خطے میں سب کچھ بدل دیا ہے اور اپنے کروڑوں لوگوں کو غربت کی لکیر سے باہر لیکر آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ چین نے جس طرح معاشی طور پر ترقی کی ہے وہ پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چین کو اور چینی عوام کو 71ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ چین زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد۔”

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons