چین کے قومی دن کے حوالے سے سنیٹر / وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات محمد اعظم خان سواتی کا خصوصی پیغام

چین کے قومی دن کے حوالے سے سنیٹر / وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات محمد اعظم خان سواتی نے چینی عوام کے نام خصوصی پیغام دیا۔

سنیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ یکم اکتوبر چین کے 71ویں قومی دن کے عظیم موقع پر، چین کے عوام سے اظہار تشکر اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں چین کو پاکستان کا ایک بہترین دوست پایا ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ چین ہمارا فطری حلیف ہے، یہ وہ ملک جس کے ساتھ واقعتا ہم اپنے تعلقات کو خوشحالی کی بنیاد کو فروغ دے سکتے ہیں، ہمارے آبا و اجداد نے بہت پہلے ہمیں یہ باور کرا دیا تھا کے چینی عوام ہمارے بہترین دوست بننے جا رہے ہیں اور ہمیشہ کے لئے ہمارے دوست رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں بلکہ چین کے عوام کے ساتھ اپنے جذبات کا بھی اظہار کرتا ہوں ، کہ ہاں ہم آپ سے محبت کرتے ہیں ، ہم آپ کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی بھائیوں کو ایک بار پھر اس حیرت انگیز دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید 3 میچ 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons