چین کے قومی دن موقع پر معروف فنکار انجم حبیبی کا خصوصی پیغام

چین کے قومی دن موقع پر معروف فنکار انجم حبیبی کا خصوصی پیغام

آج یکم اکتوبر کو چین کے قومی دن کے حوالے سے معروف فنکار انجم حبیبی نے چینی عوام و حکومت کے لئے خصوصی پیغام دیا۔

معروف فنکار انجم حبیبی نے کہا کہ “شوبز سے میرا تعلق تقریباً گزشتہ 4 دہائیوں سے ہے۔ یہ شاید 50 کی دہائی کے اواخر یا 60 کی دہائی کے اوائل کی بات ہے، جب میں 9 یا 10 سال کا تھا اور پرائمری سکول میں پڑھتا تھا۔ اس وقت ہمیں سکول میں بتایا گیا کہ ہمارے پڑوسی ملک چین سے چَو اِین لائی صاحب تشریف لارہے ہیں اور ہمیں ان کا استقبال کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے نام ہمارے ذہن میں بچپن سے ہی ڈال دیئے جائیں ان سے محبت بھی بے انتہاء ہوتی ہے۔ میں برملا اقرار کرتا ہوں کہ مجھے چین سے بہت محبت ہے، انکے عوام سے بہت محبت ہے اور میں ان کے راہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔

معروف فنکار انجم حبیبی نے کہا کہ میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انکے راہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ڈھیروں دعائیں دینا چاہتا ہوں کہ پاک چین دوستی، جو ہمالیہ سے اونچی، سمندروں کی گہرائی سے گہری اور چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، انکے عوام کو اور انکے راہنماؤں کو بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے چین اور بھی ترقی کرے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔”

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کے آرمی چیف نے خود ڈپریشن کا شکار ہونیکا اعتراف کر لیا

بھارت کے آرمی چیف نے خود ڈپریشن کا شکار ہونیکا اعتراف کر لیا

بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے اعتراف کیا ہے کہ وہ خود ڈپریشن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons