چین کے قومی دن کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا خصوصی پیغام

یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنے خصوصی پیغام میں چین کے لئے نیک تمناؤں کا ظہار کیا ہے۔

انہوں نے دوستی ایف ایم 98 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “چین کے عوام کو میری طرف سے محبت کا پیغام ہے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ میں یہ سمجھتا ہوں کے چین نے سر جھکا کر محنت کی، لڑائی جھگڑے میں نہیں پڑا۔ چینی حکومت نے اپنے ملک، فوج اور اپنی معیشت کو مضبوط کیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کی، ملک میں نئی ٹیکنالوجی لیکر آئے، نئے کاروبار کو مواقع فراہم کئے اور سرمایہ کاری بھی لیکر آئے۔

ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ چین نے دنیا کو محبت اور امن کا اور محنت کا پیغام دیا ہے، کہ اگر آپ محنت کریں، سر جھکا کر کریں، وقت سے پہلے زیادہ بکھیڑوں میں نہ پڑیں اور محنت کرتے چلے جائیں، تو ایک ایسا وقت آئے گا کہ یہ ساری محنت رنگ لے آئے گی۔ پاکستان اور پوری دنیا کیلئے چین کا پیغام یہی ہے کہ آپ سر جھکا کر محنت کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کی بادشاہی دیتا ہے۔”

یہ خبر پڑھیئے

ماہ رمضان کی خصوصی اِفطار ٹرانسمیشن “رحمتِ صیام”

ماہِ رمضان ۔ ۔ ۔ ماہِ نزولِ قرآن جس کی ہر ساعت رب کریم کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons