وزیراعظم کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے 71 سال ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کو 71 سال ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

آج چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1949 میں نئے چین کا قیام تاریخ کا شاندار موقع تھا۔ انہوں نے کہاکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے جدید خوشحال معاشرے اور عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے اہداف کے حصول کا تعین کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے اور پاکستان اہم قومی مفادات کے حصول کیلئے چین کی حمایت جاری رکھے گا۔ عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے اور میری حکومت اسے ایک خطہ ایک شاہراہ کے اعلی معیار کا منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons