پشاور میں واقع دلیپ کمار اور کپور خاندان کی آبائی رہائش گاہوں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کی پشاور میں واقع آبائی رہائش گاہوں کو خیبر پختونخوا کی حکومت نے خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں بالی ووڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کو سرکاری تحویل میں لینے کے بعد میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا اور اس ضمن میں خیبر پختون خوا کے ڈائریکٹر آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز ڈاکٹر عبدالصمد نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ صوبے کا محکمۂ آثارِ قدیمہ اس جگہ کو آثارِ قدیمہ ایکٹ کے تحت محفوظ آثار قرار دینا چاہتا ہے تاکہ پشاور میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

دنیا میں کرونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار مریض صحتیاب

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons