عالمی برادری دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: سپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

عالمی یوم امن کےحوالےسے آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن واستحکام کےلئے ناگزیر ہے۔

 بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بھارتی فوج کو بے گناہ اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کےلئے موثر کوششیں کررہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا مقصد اور نظریہ پاکستان کو فلاحی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons