چین رواں سا ل کے اختتام پر چاند پر اپنا تحقیقاتی مشن چھنگ 5 روانہ کرے گا

چین رواں سا ل چاند پر اپنا تحقیقاتی مشن چھنگ 5 روانہ کرے گا

چین نے رواں سا ل کے اختتام پر چاند پر اپنا تحقیقاتی مشن چھنگ 5 روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

چین کے شہر فوچو میں جاری چائینہ سپیس کانفرنس 2020 سے خطاب کرتے ہوئے ایک اعلی عہدیدار یو دینگ یونگ نے کہاکہ اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھنگ 5 مشن چاند پر پہنچنے کے بعد وہاں سے زمین پر تحقیقی نمونے بھیجے گا۔ یو دینگ یونگ کے مطابق چین کے موجودہ پروگرام کے تین حصوں میں چاند کے مدار میں داخل ہونا، وہاں پہنچنا اور واپسی شامل ہے، جن میں سے دو حصے کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے مطالبہ کیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons